بنگلورو، 13؍دسمبر (ایس او نیوز) کرناٹک کے وزیر صحت کے سدھاکر نے اتوار کو بتایا کہ ریاست میں کورونا وائرس ویر ئنٹ اومیکرون کا تیسرا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مسٹر سد ھا کر نے بتایا کہ ایک 34 سالہ مرد جو جنوبی آفریقہ سے واپس آیا ہے اس کا ٹسٹ مثبت آیا ہے۔ اسے کورنٹائن کرکردیا گیا ہے اور ایک سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہے۔ متاثر شخص کے رابطے میں آنے والے 5 پرائمری اور 15 سیکنڈری افراد کا سراغ لگایا گیا ہے اور ان کے نمونے جانچ کیلئے بھیجے گئے ہیں۔ مسٹر سدھا کر نے ٹویٹ کیا کہ کرناٹک میں اومیکرون کے تیسرے معاملے کا پتہ چلا ہے۔ جنوبی افریقہ سے واپس آنے والے 34سالہ شخص کے نمونے کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ خبر کے مطابق آندھر اپردیش کے وجیا نگرم میں اتوار کو اومیکرون ویر ئنٹ کا پہلا معاملہ سامنے آیا ۔ وہیں چندی گڑھ میں بھی پہلا معاملہ سامنےآیا ہے جس وے وہاں افراتفری مچی ہوئی ہے۔